وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا بارش سے ہونے والے نقصانات کے جائزہ کے لئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے 14 اگست کی صبح بارش سے ہونے والے نقصانات کے جائزہ کے لئے پیر کو ایوی ایشن حکام کے ہمراہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو مرمتی کام کے ذمہ دار محکمہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بریفنگ دی- وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ٹرمینل کی …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے 14 اگست کی صبح بارش سے ہونے والے نقصانات کے جائزہ کے لئے پیر کو ایوی ایشن حکام کے ہمراہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو مرمتی کام کے ذمہ دار محکمہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نے بریفنگ دی- وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ٹرمینل کی عمارت کی چھت اے بی آر کی شیٹ سے بنی ہوئی ہے جس میں 4 ہزار میٹر طویل نکاسی آب کے چینلز ہیں- چھت کے نکاسی آب کے انتظام کی صلاحیت 150 ملی میٹر فی گھنٹہ بارشی پانی کو نکاس کرنے کی ہے۔ بارشی پانی کو ایک جدید سی فونک سسٹم کے ذریعے نکاس کیا جاتا ہے جو کہ تیز رفتار طریقے سے بارشی پانی کی نالیوں سے نکاسی کے لئے پانی کو جذب کرتا ہے۔ بظاہر ایک سیفونک پمپ میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ایک نکاسی آب کا نالہ بارشی پانی سے بھر گیا اور پانی لیول تھری تک بین الاقوامی اور ڈومیسٹک روانگی کے ٹرمینل تک پہنچ گیا- جس کی وجہ سے چھت کے خراب حصے نیچے جا گرے- وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ ڈائریکٹرز اور ایئر پورٹ مینجر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنی رپورٹ پیش کریں۔