اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری سے مولانا عبد القادر لونی ، مرکزی نائب صدر جمیعت علمائے اسلام (نظریاتی گروپ) کی قیادت میں علماء کرام کے 10 رکنی وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق وفد نےریاست مدینہ کے عزم پر وزیر اعظم پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر علماء کے وفد نےمذہبی طبقات کے ساتھ مسلسل حکومتی رابطوں اور تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا۔ پیر نورالحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کاتعلیمی نصاب میں قرآن کریم اور سیرت النبی ﷺ کی شمولیت کی خواہش کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ملک بھر میں دینی مدارس اور علمائے کرام کے مسائل کا حل حکومتِ وقت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ نظامِ تعلیم ، یکساں نصاب سے متعلق دینی مدارس کے ذمہ داران سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ پاکستان کی نظریاتی اساس کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا