وفاقی و صوبائی حکام کا بین الصوبائی گندم بیج کی نقل و حرکت کے مسئلے کے حل کے لیے اجلاس

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کے بیج کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکمہ زراعت و خوراک کے سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز زراعت اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے سینئر …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکریٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کے بیج کی بین الصوبائی نقل و حرکت کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکمہ زراعت و خوراک کے سیکریٹریز، ڈائریکٹر جنرلز زراعت اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ بیج کمپنیوں کی جانب سے تمام متفقہ معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے باوجود گندم کے بیج کی بین الصوبائی نقل و حرکت میں رکاوٹوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔صوبائی محکموں نے آگاہ کیا کہ وہ تمام بیج کی گاڑیاں جن کے پاس مطلوبہ نقل و حرکت کے دستاویزات موجود ہیں، انہیں اجازت دی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ گندم کے بیج کی نقل و حرکت میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔اس موقع پر ایک اعلیٰ سطحی نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی جو وفاقی سیکریٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی زیر صدارت ہر بدھ کو باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گی تاکہ گندم کے بیج کی بین الصوبائی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جا سکے۔ مزید برآں، فیصلہ کیا گیا کہ ایف ایس سی اینڈ آر ڈی اپنے افسران کو ان تمام چیک پوسٹس پر تعینات کرے گا جو پنجاب کو دیگر صوبوں سے ملاتی ہیں تاکہ بیج کی دیگر صوبوں تک بروقت تصدیق اور نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں