فیصل آباد۔ 12 مئی (اے پی پی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کیاگیا احساس کیش ایمرجنسی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انصاف امداد پروگرام عوام کیلئے مشکل معاشی حالات میں خوبصورت ومنفرد تحفہ ہے جس سے لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ غریب اور بیروز گار ومستحق افراد کو ان پروگرامز سے بڑا ریلیف ملا …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب کی اے پی پی سے بات چیت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 مئی (اے پی پی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کیاگیا احساس کیش ایمرجنسی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انصاف امداد پروگرام عوام کیلئے مشکل معاشی حالات میں خوبصورت ومنفرد تحفہ ہے جس سے لاک ڈاو¿ن سے متاثرہ غریب اور بیروز گار ومستحق افراد کو ان پروگرامز سے بڑا ریلیف ملا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کیاجانے والا منفی پروپیگنڈہ کوئی حیثیت نہیں رکھتالہٰذااپوزیشن مشکل حالات میں پوائنٹ سکورنگ اور بلاجواز تنقید کی بجائے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کو شکست دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دے نیزکورونا وباءپر قابوپانے کے بعد سیاست بھی کرلی جائے گی۔منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ حکومت کو کورونا لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے عوامی مشکلات کا بخوبی اندازہ تھا لیکن چونکہ کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاو¿ کا خطرہ بدستور نہ صرف موجود بلکہ بڑھ رہا ہے اسلئے حکومت نے انتہائی سوچ وبچار اور تمام صوبوں کی مشاورت سے بتدریج لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آہستہ آہستہ لورسک کاروبار کھولے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ اور لاک ڈا¶ن متاثرین سمیت تمام مستحقین کی داد رسی حکومت کےلئے دو بڑے چیلنجز ہیں جن سے نبردآزما ہونے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اوروزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام عوام کےلئے ایک خوبصورت اور منفرد تحفہ ہے جس کے تحت غرےب وبے روزگارافراد کو سہارا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کیا جانے والا منفی پروپیگنڈہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا ہے جبکہ موجودہ نازک صورتحال کے باوجود وزےراعظم عمران خان کی حکمت عملی کی بدولت لاک ڈاﺅن مےں نرمی کرکے معےشت کا پہےہ چلانے کےلئے کاروبار بھی کھولے جارہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ ملک مےں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر معیاری اشیاءانتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔انہوں نے اکہاکہ مارکےٹوں بازاروں مےں اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ گرانفروشوں،ذخیرہ اندزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈا¶ن بھی جاری ہے اوراس سلسلہ میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ سخت ترین کارروائیوں میں مصروف ہیں۔نہوں نے کہاکہ جن کاروباروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں ایس او پیز کی سختی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا یہ تمام تاجر تنظیموں اور کاروباری افراد کا بھی فرض ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل میں حکومت سے تعاون کریں بصورت دیگر اگر کورونا وائرس کی وباءپھیلی تو حکومت ایک بار پھر لاک ڈاو¿ن پر مجبور ہوگی۔








