گلگت۔23اکتوبر (اے پی پی):پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیف الرحمان عثمانی کی سربراہی میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ ترجمان دیامر بھاشا ڈیم کے مطابق وفد نے مین ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وفد نے پراجیکٹ ایریا میں ری سیٹلمنٹ اور سماجی و اقتصادی ترقی کےلیے جاری اعتماد سازی کے منصوبوں پر بھی …
وفاقی پلاننگ کمیشن کی ٹیم کا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کادورہ

مزید خبریں
گلگت۔23اکتوبر (اے پی پی):پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیف الرحمان عثمانی کی سربراہی میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ ترجمان دیامر بھاشا ڈیم کے مطابق وفد نے مین ڈیم کے مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وفد نے پراجیکٹ ایریا میں ری سیٹلمنٹ اور سماجی و اقتصادی ترقی کےلیے جاری اعتماد سازی کے منصوبوں پر بھی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ وفد کو کنسلٹنٹس آفس میں مختلف سائٹس، ری سیٹلمنٹ اور اعتماد سازی کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں چیف انجینئرز، ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز، کنسلٹنٹس اور پر اجیکٹ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔








