23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں ،...

وفاقی پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں ، ملزم معاذ احمد گرفتار7 ہزار پتنگ ، ڈور اور کیمکل برآمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وفاقی پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ، تازہ ترین ایک کارروائی کے دوران ملزم معاذ احمد کو گرفتار کرکے 7ہزار سے زائد پتنگ اور 6ہزار سے زائد ڈور اور کیمکل برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے کہا کہ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران ملزم معاذ احمد کو گرفتار کرکے 7ہزار سے زائد پتنگ اور 6ہزار سے زائد ڈور اور کیمکل برآمد کر لئے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ پتنگ فروشی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں