وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے، اس بل میں صحافتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے قانون پر عملداری کے حوالے سے میں نے بطور وزیر اطلاعات کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کی منظوری دیدی ہے، اس بل میں صحافتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے قانون پر عملداری کے حوالے سے میں نے بطور وزیر اطلاعات کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے بارے میں جو کام میں نے شروع کیا تھا، اس کی تکمیل ڈاکٹر شیری مزاری جیسی کہنہ مشق اور قابل وزیر نے کی۔ انہوں نے تمام صحافیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے آنے سے صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے دوران مکمل تحفظ فراہم ہو گا اور وہ آزادانہ صحافت کر سکیں گے۔

مزید خبریں