وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ نے عمران خان سمیت 41 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے ،13 نام نکالنے کی منظوری دے دی

158
Subcommittee on Exit Control List
Subcommittee on Exit Control List

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )نےنیب کی سفارش پر 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں عمران خان سمیت 41 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے اور13 نام نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں منعقد ہوا ۔نگران وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ اور وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

ذیلی کمیٹی نے مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔کمیٹی نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں عمران خان سمیت 29 افراد کو ای سی ایل پر ڈالنے اور13 مختلف نوعیت کےکیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش بھی کی۔عدلیہ کی ہدایات پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔نظر ثانی کےلئے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔