وفاقی کابینہ کے اب تک کے 33 اجلاسوں میں 607 فیصلے کیے گئے، 375 فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

74
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین
پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے،عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ماحولیات اور سیاحت کو اہمیت دیتے ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام سے لیکر اب تک وفاقی کابینہ کے 33اجلاسوں میں عوامی فلاح و بہبود اور دیگر امور کے 45 ڈویژنوں اور اداروں سے متعلق 607فیصلے ہوئے، سابقہ حکومت کے اسی مدت کے دوران صرف 9 اجلاس ہوئے اور اس میں 60 فیصلے کیے گئے۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے وفاقی کابینہ کے اجلاس ہفتہ وار ہو رہے ہیں ،قیام سے لیکر اب تک وفاقی کابینہ کے 33اجلاس ہوئے جن میں 607 فیصلے کیے گئے، ان فیصلوں میں سے 375 فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہو گیا ہے جبکہ باقی عمل درآمد کے مراحل میں ہیں ،بیرون ممالک کے ساتھ معاہدوں کے حوالے سے صرف 18فیصلے ایسے ہیں جو ریڈ لائن کراس (کابینہ کے فیصلے کے بعد 90دن گزرنے کے بعد بھی عمل نہیں ہوا) کرچکے ہیں ۔