اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاق اورصوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اوربحالی کے کاموں میں بھرپوراندازمیں حصہ لے رہے ہیں، سروے کے نتیجہ میں تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں مزیدتیزی لائی جائیگی۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ سیلاب کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحصیل کمالیہ،تحصیل پیرمحل،تاندلیانوالہ اورچیچہ وطنی میں این ڈی ایم اے کی کارگردگی سے …
وفاق اورصوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاق اورصوبائی ادارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اوربحالی کے کاموں میں بھرپوراندازمیں حصہ لے رہے ہیں، سروے کے نتیجہ میں تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں مزیدتیزی لائی جائیگی۔
پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حالیہ سیلاب کے دوران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحصیل کمالیہ،تحصیل پیرمحل،تاندلیانوالہ اورچیچہ وطنی میں این ڈی ایم اے کی کارگردگی سے متعلق محمدریاض فتیانہ کے توجہ مبذول نوٹس پروفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے ایوان کوبتایاکہ آفات سے نبزد آزما ہونے کیلئے این ڈی ایم اے بھرپورکوشش کرتی ہے،ماضی میں بھی این ڈی ایم این اے نے اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیا، حالیہ سیلاب کے دوران بھی وفاق اورصوبائی محکموں نے اچھی کارگردگی کامظاہرہ کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 لاکھ کیوسک پانی پرمشتمل سیلابی ریلے کے متاثرین میں وہ خودبھی شامل ہیں،اس سے نقصانات ہوئے ہیں،تمام دریائوں کاپانی جب جنوبی پنجاب پہنچا تواس سے بھی نقصان ہوا، ریاض فتیانہ صاحب کے علاقہ میں بھی نقصان ہواہے اوراس پرکوئی دو رائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سروے کاآغاز کر دیا ہے، سروے کے نتیجہ میں تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائیگی۔








