وفاق اور صوبے مل کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، حفاظتی ٹیکوں کے ورکرز اصل ہیروز ہیں جو پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور ایم پی …

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، حفاظتی ٹیکوں کے ورکرز اصل ہیروز ہیں جو پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور ایم پی اے حلیم عادل شیخ کے ہمراہ گڈ اپ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ معاون خصوصی برائے صحت نے پولیو کی ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے ورکرز کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے ورکرز اصل ہیروز ہیں اور پولیو پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ورکرز کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کو پولیو پاک ملک بنائیں گے۔ وفاق اور صوبے پاکستان میں ملکر پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے علاقے میں سیوریج کا اچھا انتظام اور پینے کا±صاف پانی کی فراہمی بھی اشد ضروری ہے۔

مزید خبریں