اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بآسانی حکومت بنا لیں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے پنجاب کے عوام اور پارٹی سے مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ …
وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بآسانی حکومت بنا لیں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے،سینیٹرچوہدری محمد سرور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم وفاق سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بآسانی حکومت بنا لیں گے، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے پنجاب کے عوام اور پارٹی سے مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہونے والے تمام آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں،ان میں سے کوئی بھی (ن) لیگ کو جوائن نہیں کرے گا، آزاد امیدواروں کے ووٹرز کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن کریں۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ سے ہم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تھی اس لیے اخلاقی طور پر یہ سیٹیں ہماری ہیں، (ق) لیگ کے لوگ ایسے نہیں کہ وہ ہم سے وزارت اعلیٰ کی سیٹ مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں ہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کے ارکان مل بھی جائیں تو بھی پنجاب میں پی ٹی آئی کی سیٹیں زیادہ ہیں اور ہمارا نمبر گیم بھی مکمل ہو چکا ہے۔








