اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وزارت قانون و انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاق قاضی جسٹس فائز عیسی کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آفس کے رجسٹرار کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات کو دور کرنے کے بعد مناسب وقت پر کیوریٹو ریو پٹیشن دوبارہ دائرکرے گا۔
وزارت قانون و انصاف کے بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ وفاق پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر کی ریو پٹیشن میں26اپریل 2021کے اکثریتی حکم کے خلاف 25مئی 2021 کو کیوریٹو ریو پٹیشن کو ترجیح دی جس پر سپریم کورٹ نے بعض اعتراضات اٹھائے ‘
ترجمان کے مطابق اعتراضات دور کرنے کےبعد کیوریٹو ریو پٹیشن مناسب وقت پر دوبارہ دائر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں ریوپٹیشن کے بارےمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کے دائر کردہ نظرثانی پٹیشن اعتراض لگاکر واپس کردی تھی۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست یہ اعتراض اٹھا کر واپس کی تھی کہ کسی بھی کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں کی جا سکتی۔