اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبہ کی تعلیم میں ہرج ہوا ہے۔ تعلیمی اداروں میں کل (ہفتہ )سے دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا۔ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔