اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وفا قی وزیر ریلوے خو اجہ سعد رفیق نے کوٹری لاڑکانہ سیکشن پر رہنے والے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مو ہنجو دڑو ایکسپر یس بحال کر دی گئی ہے، کوٹری،لاڑکا نہ سیکشن پر ٹرین کی رونق آج دوبارہ بحال ہوگئی ہے،ٹرین کی بحالی یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔وفا قی وزیر نے کہا کہ ٹرین کی بحالی سے اس علاقے کے عوام کو سفری سہو لت میسر آئے گی، کوٹری ۔لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے، یہ ٹرین 10بو گیوں پر مشتمل ہو گی اور اس میں 870مسافر سفر کر سکیں گے ، کوٹری ۔لاڑکانہ بیک وقت چلا کر ے گی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ بر س شدید بارشوں سے بنیادی ریلوے ڈھانچہ بر ی طر ح متاثر ہوا، ریلوے ٹریک بھی بارشوں سے بر ی طر ح متا ثر ہو ا تھا۔ خو اجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کئے، سیلابی پانی میں کھڑے ہو کر بغیر وسائل کے ریلوے ٹریک کو بحال کیا گیا، سیلاب اور دہشت گردی کی وجہ سے پل اور پشتے تباہ ہو ئے ، محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہو لیات فراہم کر رہے ہیں، ہم ایک بار پھر بہتری کی جانب چل پڑے ہیں۔سبی ، ہر نائی سیکشن پر مسافراور کوئلہ کی ٹرین چلا رہے ہیں، سبی ، ہر نائی سیکشن میں روڈ نیٹ ورک نہ ہو نے کے برابر ہے، سبی ،ہر نائی سیکشن پر جلد ہی ٹرین چلے گی، گذشتہ حکو مت نے عوام کو سہو لیات دینے کے لئے کو ئی قدم نہیں اٹھایا۔
ایم ایل ون کے لئے احسن قبال کی زیر قیادت وفد چین گیا ، ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، گذشتہ حکو مت نے ایم ایل ون پر کو ئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو متیں آتی جاتی رہتی ہیں ،ریاستی کاموں کو نہیں روکنا چاہئے، ایم ایل ون کی لاگت ساڑھے6ارب سے 10ارب ڈالر پر چلی گئی ہے،
گذشتہ حکو مت کی عد م توجہی کی وجہ سے ایم ون کی لاگت بڑھ گئی ہے، اتنا بڑا قرض پاکستان برداشت نہیں کر سکتاتھا، رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔