وفا قی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفا قی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے ہر شہری کوخوراک و زراعت اورفزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میںپاکستان بھر میں ان دونوں شعبوں کی بہتری کے لئے ایک جامع منصوبہ شروع کیا جارہا …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وفا قی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کے ہر شہری کوخوراک و زراعت اورفزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میںپاکستان بھر میں ان دونوں شعبوں کی بہتری کے لئے ایک جامع منصوبہ شروع کیا جارہا ہے، حکومت ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں خوراک و زراعت سے متعلق 691.564 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کا مقصد ڈی آئی خان ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی اپگریڈیشن کے علاوہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ذراعت کی پیداوار کو بہتر بنانا ہے اس منصوبے کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔