اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقارالنساء ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کویونیورسٹی کا درجہ دے گیا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر آج جمعرات کو تین بجے لاہور میں وقارالنساء یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کریں گے ۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج تین بجے لاہور میں وقار النساء یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنےکے مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلی پنجاب یہ عثمان بزادر کا آخری ایونٹ ہوگا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی دعوت پر میں بھی تقریب میں شرکت کروں گا۔ راولپنڈی پاکستان کا وہ واحد شہر ہوگا جہاں صرف خواتین کی چار یونیورسٹیز ہوں گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تقریب کے بعد ایوان وزیر اعلی لاہور میں میڈیا سے بات چیت کروں گا۔ وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورکا شکر گزارہوں۔