نیویارک ۔10اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں روسی سفارت خانے نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی طرف سےروسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف دیے گئے جارحانہ بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا۔العربیہ کے مطابق روسی سفارتخانے کی طرف سے ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کے خلاف کئے گئے ناقابل قبول بیانات سےتشویش میں ہیں۔
انہیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ غیر مہذب الفاظ کا استعمال موجودہ امریکی ریاستی عہدیداروں کی عادت بن چکی ہے۔روسی سفارت خانے کے مطابق امریکی حکام کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ روس اپنے قومی مفادات پر مبنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ یہ بیانات پورے روسی عوام کی توہین ہیں۔