سال 2026 کا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ شاندار یادیں چھوڑتے ہوئے اختتام پذیر ہو گیا ہے
ومبلڈن اوپن ٹینس2026،برطانوی کھلاڑی آرتھر فیری نے سیمی فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی

مزید خبریں
لندن۔14جولائی (اے پی پی):سال 2026 کا ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ شاندار یادیں چھوڑتے ہوئے اختتام پذیر ہو گیا ہے
جہاں برطانوی وائلڈ کارڈ حاصل کرنے والے آرتھر فیری نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے آغاز میں برطانوی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آرتھر فیری نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کیا اور پہلے راؤنڈ میں ڈیمر جومہور کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود زبردست واپسی کی اور سیمی فائنل تک کا سفر طے کیا۔ اس کے علاوہ الیگزینڈرا ایلا نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار کسی گرینڈ سلام کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ کھیلوں سے محبت کرنے والے برطانوی شائقین کے لئے رواں سال کا ومبلڈن اور فٹبال ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی دہرے جشن کا باعث بنی رہی۔







