پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس اورشہرکے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 10 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پرگرفتارکرکے موٹرسائیکل ضبط کر لیے،
پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے والدین سے آئندہ ون ویلنگ نہ کرنے کی تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹرزاہد اللہ نے ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اورکہا کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اورلوگوں کے خوشیوں بھرے گھرماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اوران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ٹریفک قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہیں اوراس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی، ون ویلنگ کیخلاف وقتاً فوقتاً کارروائیاں کی جاتی ہیں تاکہ نوجوان اس خطرناک عمل سے بچ سکیں اورانکی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔