ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ 04 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا ہے،
ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اس سلسلہ میں ہفتہ 4 نومبر سے شادی ہالز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات 10 بجے کے بعد شادی کی تقریبات جاری رکھنے والے میرج ہالز کی انتظامیہ کو بھاری جرمانہ، سزا اور میرج ہالز بھی سیل ہو سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔