ووٹ ایک عوامی طاقت ہے،عوام طاقت کا سرچمہ ہے،وزیراعلی سندھ

139

کراچی۔ 07 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک عوامی طاقت ہے اور عوام طاقت کا سرچمہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ووٹرز کے قومی دن کی مناسبت سے ہفتہ کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 7 دسمبر ووٹرز کا قومی دن سندھ سمیت پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کا قومی دن منانے کا مقصد ووٹ کی طاقت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک عوامی طاقت ہے اور عوام طاقت کا سرچمہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے عوام کا ووٹ دینا انتہائی اہم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کا اندراج ایک قومی فرض ہے اور سندھ کے تمام لوگ اپنا ووٹ درج کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی و سماجی رہنماؤں کو ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیئے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔