34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںووٹ کے اندراج کی اہمیت سے متعلق سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ووٹر...

ووٹ کے اندراج کی اہمیت سے متعلق سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ووٹر آگاہی سیمنار کا انعقاد

- Advertisement -

عمرکوٹ۔ 24 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن عمرکوٹ کی جانب سے ووٹ کے اندراج کی اہمیت و افادیت سے متعلق سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی،کیمپس عمرکوٹ میں نوجوان طلبہ کیلئے ووٹر آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہمان خصوصی ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص ڈویژن امتیاز علی کلہوڑو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد ملک بھر میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کروانا ہے اور اس آگاہی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو انتخابات اور ووٹ کی طاقت کو استعمال کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کے نام ووٹر لسٹ میں درج کرے کیونکہ گزشتہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا تناسب 48.04% فیصد رہا جو کہ بہت کم ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے روشن مستقبل اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ووٹر لسٹ میں اپنے نام زیادہ سے زیادہ درج کروائیں۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب زوار بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان الیکشن کمیشن کے سفیر ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے نوجوان قیادت بہت ضروری ہے کیونکہ آپ کا ووٹ روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے ،اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔ الیکشن آفیسر لطف علی مستوئی نے نوجوانوں کو ووٹ کی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=550814

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں