ملتان۔ 28 نومبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہےکہ وکالت کا شعبہ بہت مقدس ہے،وکالت دنیا کے تمام شعبوں سے زیادہ قابل احترام ہے،وکالت آئین وقانون پرچلنے اورچلانے والا شعبہ ہے،کسی بھی شعبہ کے لوگوں کو پریشانی ہوتووہ وکیل کے پاس آتا ہے،وکیل ہی انہیں انصاف دلانے میں اپنا رول ادا کرتا ہے،وکیل لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتا ہے،کسی بھی معاشرے میں وکیل کا …
وکالت کا شعبہ بہت مقدس ہے، وکیل لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مزید خبریں
ملتان۔ 28 نومبر (اے پی پی):چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہےکہ وکالت کا شعبہ بہت مقدس ہے،وکالت دنیا کے تمام شعبوں سے زیادہ قابل احترام ہے،وکالت آئین وقانون پرچلنے اورچلانے والا شعبہ ہے،کسی بھی شعبہ کے لوگوں کو پریشانی ہوتووہ وکیل کے پاس آتا ہے،وکیل ہی انہیں انصاف دلانے میں اپنا رول ادا کرتا ہے،وکیل لوگوں کے حقوق کے لیے لڑتا ہے،کسی بھی معاشرے میں وکیل کا کردارمثالی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو ہائیکورٹ بارملتان میں ڈے کئیرسنٹراورفی میل کامن روم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔
چیف جسٹس لاہورہایئکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ وکالت کے شعبہ کےعزت و وقارمیں مزید اضافہ کے لئےضروری ہےکہ وکلاء اتحاد کی مثال قائم کریں۔اورلوگوں کوجلد انصاف دلانے میں پہلے بھی محنت کررہے ہیں اورآئندہ بھی اپنا رول ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بارزکو درپیش مسائل کےحل کے لئے وہ پہلے بھی کوشاں ہیں اورآئندہ بھی اپنا ہرممکن تعاون وکوشش جاری رکھیں گی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نےکہا کہ ملتان ہائیکورٹ بارایک تاریخی اورتعاون کرنے والی بار ہے،جسے جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائےکم ہے،کیسزمیں سائلین اوروکلاء کی سہولت کے لئےبائیو میٹرک پروگرام لانچ کر رہے ہیں،پورے پنجاب میں لیڈیز بار رومز کے انعقاد اورآئی ٹی سے منسلک سہولتیں جلد فراہم ہونا شروع ہوجائیں گی،خواتین وکلاء کوجدید سہولتیں دی جائیں گی۔
اس موقع پرچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےملتان ہائیکورٹ میں ڈے کئیرسنٹراورفی میل کامن روم کا افتتاح کیااور وزٹ کیا۔اس دوران ملتان ہایئکورٹ بارایسوسی ایشن کےصدرمحمد اظہرخان مغل،جنرل سیکرٹری صفدرسرسانہ سیال،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کےصدرملک جاوید ڈوگر،سیکرٹری ملک عدنان احمد اورہایئکورٹ وڈسٹرکٹ بار کےدیگرعہدیداران سمیت وکلا کی کثیرتعداد موجود تھی۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےملتان ہایئکورٹ بارایسوسی ایشن اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے وفود سےملاقاتیں کیں۔وفود نے وکلا وبارز کودرپیش مسائل سےمتعلق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوآگاہ کیا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکلا وبارز کےمسائل کےحل کیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس دوران چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوسوینیئراورگلدستہ بھی پیش کیاگیا۔








