21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوکاڑہ ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں...

وکاڑہ ،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،پولیس ترجمان

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 02 مئی (اے پی پی):پولیس نے ماہ اپریل میں کرائم کی شرح کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ماہ اپریل 2025 میں وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ کیا گیا ،گینگز کے 36 ارکان گرفتار ہوئے ، 01 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ، ملزمان سے 84 پسٹل ، 06 بندوق ، 04 رائفل اور 314 گولیاں برآمد کی گئیں ۔

پولیس مقابلوں کے دوران 06 ڈاکو ہلاک جبکہ 04 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، منشیات برآمدگی پر 131 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ۔ملزمان سے 62 کلو چرس ، 21 کلو بھنگ ، 03 کلو افیون اور 01 کلو آئس برآمدہوا ،3485 لیٹر شراب ، 215 لیٹر لہن اور 08 چالو بھٹیاں پکڑی گئیں۔ اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں 403 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

- Advertisement -

سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 63 جبکہ بی کیٹیگری کے 340 اشتہاری مجرمان گرفتار ، 90 عدالتی مفروران گرفتار ہوئے۔ترجمان اوکاڑہ پولیس شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا ، پولیس ترجمان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591382

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں