وکلاءمتحد ہو کر اپنے بارے میں غلط تاثر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں،وزیر قانون فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ وکلاءمتحد ہو کر اپنے بارے میں غلط تاثر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد بار کونسل کے وفدسے ملاقات میں انہوںنے کہاکہ ہم وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہیں،وکلاءمتحد ہو کر اپنے بارے میں غلط تاثر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ فروغ نسیم نے کہاکہ …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ وکلاءمتحد ہو کر اپنے بارے میں غلط تاثر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد بار کونسل کے وفدسے ملاقات میں انہوںنے کہاکہ ہم وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہیں،وکلاءمتحد ہو کر اپنے بارے میں غلط تاثر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ فروغ نسیم نے کہاکہ قانون کی تعلیم کے لئے بین الاقوامی طرز پر یونیورسٹیاں بنا کر انہیں بار کونسلز کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں،اسلام آباد بار کونسل کے دفتر کے لئے جگہ فراہم کرنے لے لئے اقدامات کریں گے۔ ممبران بار کونسل نے کہاکہ وزیر قانون پر مکمل اعتماد ہے۔