وکلاء برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل اور دیرپا اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات …

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل اور دیرپا اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک بھی موجود تھے۔ملاقات میں ہر بار ایسوسی ایشن کو درپیش پیشہ ورانہ، انتظامی اور سہولتی مسائل پر الگ الگ تفصیلی غور کیا گیا۔

نومنتخب نمائندگان نے اپنی متعلقہ بارز کے مسائل اور تجاویز سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے بار نمائندگان کے مؤقف کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ وکلاء برادری کے ساتھ مؤثر روابط کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے بھی وکلاء کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔