اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ بار کی باڈی نون لیگ کی سبسیڈری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عام وکیل وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کا ردعمل ہے۔