ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

لیڈز۔ 18 جولائی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا ہے، اسطرح کوہلی زیادہ …

لیڈز۔ 18 جولائی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر محمد یوسف کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا ہے، اسطرح کوہلی زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں