اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔ دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ ان کی …
ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔ دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ویرات کوہلی نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ ان کی اننگز کی بدولت بھارت فائنل میں بھی پہنچ گیا۔آسٹریلیا کے خلاف 98 گیندوں پر مشتمل 84 رنز کی اننگز کے دوران ویرات کوہلی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
ویرات کوہلی نے آئی سی سی کے ون ڈے ٹورنامنٹس ( ورلڈکپ ، چیمپئنز ٹرافی) میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کا اعزاز حاصل کر لیا۔کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس کی 53 اننگز میں 24 بار ففٹی پلس سکور کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 58 اننگز میں 23 نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔ویرات کوہلی،سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔








