لاڈرہل۔ 04اگست (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 19 رنز بنا کر کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، گپٹل …
ویرات کوہلی نے گپٹل کے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
لاڈرہل۔ 04اگست (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 19 رنز بنا کر کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، گپٹل نے 2272 رنز بنا رکھے تھے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں روہت شرما 2355 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔









