ویسٹرن آسٹریلیا اور نیو سائوتھ ویلز کی ٹیموں کے درمیان دی مارش کپ کا فائنل میچ 25فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا

125
نمیبیا اور کینیڈا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

سڈنی۔20فروری (اے پی پی):دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 55 واں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا۔ ویسٹرن آسٹریلیا اور نیو سائوتھ ویلز کی ٹیموں کے درمیان دی مارش کپ کا فائنل میچ 25فروری کو سڈنی اولمپک پارک،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

نیو سائوتھ ویلز کی ٹیم لیگ میچز مکمل ہونے کے بعد دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 22 پوائنٹس اور ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم 21 پوائنٹس ہونے پر فائنل میں پہنچ گئیں۔ دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر وکٹوریہ کی ٹیم کے بھی 21 پوائنٹس تھے تاہم وہ نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی بنیاد پر فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کو ثام وائٹ مین لیڈ کریں گے جبکہ نیوسائوتھ ویلز کی ٹیم موائسزہنریکس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اس لئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔