ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا

168

سینٹ لوشیا ۔13نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 15نومبر کوڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 8 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت رومین پائول جبکہ انگلینڈ کو جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر ،چوتھا 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا،تینوں ٹی ٹونٹی میچ ایک ہی مقام ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔