ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (ہفتہ سے) کھیلا جائے گا

کنگسٹن ۔ یکم اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ سے لاﺅڈرہل میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 4 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔