ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اگست سے شروع ہوگا

113
West Indies and South Africa
West Indies and South Africa

گیانا۔12اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیزاور جنوبی افریقا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 15 اگست سے پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ الیون اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ وارم اپ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا جبکہ اس کے بعد دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں اس نے اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 15اگست سے 19 اگست تک کو پروویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائے گا ۔

ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈپہنچے گی جس کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو اور تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لاراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔