ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، کالی آندھی دوسری اننگز میں 93 رنز پر ڈھیر

اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے
اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے

برج ٹاﺅن ۔ 26 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، میچ کے تیسرے روز باﺅلرز کا راج رہا اور مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں، ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 93 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے سری لنکا کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 144 رنز کا ہدف دیا، جواب میں سری لنکن ٹیم بھی دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے تھے، آئی لینڈرز کو فتح کیلئے مزید 63 رنز اور کالی آندھی کو 5 وکٹیں درکار ہیں، دریں اثناءسری لنکن ٹیم ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 204 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ برج ٹاﺅن میں جاری تیسرے اور آخری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے 99 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈکویلا 13 اور روشن سلوا 3 رنز پر کھیل رہے تھے