ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

116
ICC Women's T20 World Cup
ICC Women's T20 World Cup

شارجہ۔17اکتوبر (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام یو اے ای میں جاری ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ،شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ(کل) جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ،شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی تھی جن میں آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کو ٹائٹل کے دفاع کے لئے مزید دو فتوحات درکار ہیں۔ میگا ٹورنامنٹ 20 میچز کے بعد سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ چکا ہے جس کا دوسرا سیمی فائنل میچ 18 اکتوبر کو جبکہ فائنل میچ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔