گریناڈا۔15دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بناکر انگلینڈ کو 177 کا ہدف دیا جس کو حاصل کرنے میں برطانوی ٹیم ناکام رہی، میزبان ٹیم کے اوپننگ بلے باز برینڈن کنگ کو ناقابل شکست 82 رنز سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز سکور کئے ۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج، گریناڈا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں برطانوی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر مہمان برطانوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا۔ برینڈن کنگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز سکور کئے۔ کپتان رومین پائول 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے عادل رشیداور ٹمل ملز نے دو، دو جبکہ کرس ووکس،ثام کیرن اور ریحان احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں ویسٹ انڈین بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث برطانوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ثام کیرن 50رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فلپ سالٹ نے 25،ویل جیکس نے 24 اور معین علی نے ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔یوں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے الزاری جوزف نے تین،عقیل حسین نے دو جبکہ جیسن ہولڈر اور گڈاکیش موٹی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے برینڈن کنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔