35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںویسٹ انڈیز ویمن نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ...

ویسٹ انڈیز ویمن نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

سینٹ لوشیا۔5جولائی (اے پی پی): ویسٹ انڈیز ویمن نے آئرلینڈ کی خواتین ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے ۔کپتان لورا ڈیلانی 34،ایمیئر رچرڈسن 22 اور گیبی لیوئس نے 17 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے تین جبکہ چیری این فریزر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف آخری اوورز کی تیسری بال پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔کپتان ہیلی میتھیوز نے 37اور ایفی فلیچر نے 19 رنز سکور کئے ۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کو آل رائونڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=372387

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں