ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ پاکستان پہنچ گیا

127

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ فلائٹ ای کے 612 سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 جنوری کو ملتان میں شروع ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ اسی وینیو پر 25 جنوری سے شروع ہوگا۔