ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

کنگسٹن۔ 10 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف رواں ماہ شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، 26 سالہ ہارڈ ہٹنگ آف سپننگ آل راﺅنڈر راخیم کورنوال کو پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل جنہوں ن ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی کو ٹیم میں …

کنگسٹن۔ 10 اگست (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف رواں ماہ شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، 26 سالہ ہارڈ ہٹنگ آف سپننگ آل راﺅنڈر راخیم کورنوال کو پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل جنہوں ن ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ 22 اگست سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، کریگ بریتھویٹ، ڈیرن براوو، شمارخ بروکس، جان کیمپ بیل، روسٹن چیس، راخیم کورنوال، شین ڈورچ، شینن گبرائل، شمرون ہٹمائر، شائی ہوپ، کیموپال اور کیمر روچ پر مشتمل ہے۔