ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا آغاز ( پیر سے)ہو گا

کولمبو۔ 14 جولائی (اے پی پی) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا آغاز پیر سے ہو گا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ہی سری لنکا پہنچ چکی ہے اور ابتدائی روز ایران کے خلاف گروپ میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ 20 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، ایران اور نیپال کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے …

کولمبو۔ 14 جولائی (اے پی پی) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا آغاز پیر سے ہو گا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے پہلے ہی سری لنکا پہنچ چکی ہے اور ابتدائی روز ایران کے خلاف گروپ میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ 20 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں میزبان سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، ایران اور نیپال کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سری لنکا، بھارت اور نیپال جبکہ گروپ بی میں پاکستان، ایران اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

Leave a Reply