بھکر۔۔۔ 03 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کے شہریوں کو صاف ستھرا اور عمدہ ماحول فراہم کرنے کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ہونےجارہا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تمام انتظامیہ اور بھکر پہنچنے والی مشینری کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،اے ڈی سی ریونیو عبد القدیر ،اسسٹنٹ کمشنرز خضر رزاق منج اور محبوب اقبال ہنجرا سمیت سی اوز ایم سی اور ضلع کونسل بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں نجی سیکٹر کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے زیرو ویسٹ مہم کا جلد باقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے گا جس کیلئے حتمی پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔