لندن۔22اکتوبر (اے پی پی):ویلز کی قومی رگبی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سٹیو ٹینڈی نے سارا سینز کلب کے سٹار پروپ رہیس کیری کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جنہیں ایک طویل وقفے کے بعد پہلی بار سکواڈ میں بلایا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق 27 سالہ رہیس کیری نے 2023 کے بعد سے ویلز کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے …
ویلز رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیو ٹینڈی کا رہیس کیری کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
لندن۔22اکتوبر (اے پی پی):ویلز کی قومی رگبی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ سٹیو ٹینڈی نے سارا سینز کلب کے سٹار پروپ رہیس کیری کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، جنہیں ایک طویل وقفے کے بعد پہلی بار سکواڈ میں بلایا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق 27 سالہ رہیس کیری نے 2023 کے بعد سے ویلز کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اور ویلش رگبی یونین کی پالیسی کے تحت وہ انتخاب کے اہل نہیں تھے کیونکہ ان کے پاس 25 ٹیسٹ کیپ کی شرط پوری نہیں تھی تاہم یونین کی طرف سے معقول پیشکش نہ ملنے کی بنیاد پر کچھ استثنائی مثالیں موجود ہیں، جیسا کہ جیرڈ ایوانز کے انتخاب میں دیکھا گیا، اور اسی اصول کو اب رہیس کیری پر بھی لاگو کیا گیا ہے ۔
ویلز کے ہیڈ کوچ سٹیو ٹینڈی نے کہا ہے کہ پروفیشنل رگبی بورڈ نے انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ وہ اب ویلز کی قومی رگبی ٹیم کے لئے دستیاب ہیں۔ سٹیو ٹینڈی نے مزید کہا کہ رہیس کیری کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے اور وہ یورپ کے ایک بہترین کلب کے لیے کھیل رہے ہیں۔سارا سینز کے لیے کھیلتے ہوئے رہیس کیری کی کارکردگی کو ٹینڈی نے نمایاں اور متاثر کن قرار دیا، خاص طور پر میچ کے آخری لمحات میں ان کی رفتار اور مہارت کی تعریف کی۔
سٹیوٹینڈی نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف مستقبل میں کسی اور ٹیم کے لیے ان کی دستیابی کو روکنے کے لیے نہیں بلکہ خالصتاً کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔میرے لیے سب سے اہم بات صرف رگبی ہے۔ رہیس کیری ایک اعلیٰ معیار کا کھلاڑی ہے جو اپنی بہترین فارم میں ہے اور ہم ایسی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ رہیس کیری کی واپسی نہ صرف ویلز کی فرنٹ لائن کو تقویت دے گی بلکہ یہ ٹینڈی کے دور میں نئی قیادت، پالیسی میں نرمی، اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کی مثال بھی قائم کرتی ہے۔ ان کی شمولیت سے ویلز کی ٹیم رواں سال کے آٹم انٹرنیشنلز میں ایک مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی۔








