جدہ ۔15فروری (اے پی پی):کوکوا کے بینز کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد چاکلیٹ کی قیمت بھی بڑھ جانے سے رواں سال محبت کا اظہار تھوڑا مہنگا پڑ سکتا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کوکوا کے بینز کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد چاکلیٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پیار کی قیمت بھی۔پیار و محبت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک دائمی احساس ہے لیکن کوکوا جو چاکلیٹ کا بنیادی جز ہے،
اس کی قیمت کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ ہمیشہ کم رہے گی۔تجارتی پالیسی کے ماہر بارٹ وان بیزن کے مطابق گزشتہ 50 سالوں میں کوکوا کی قیمت میں اس قدر اضافہ نہیں دیکھا گیا اور اس کا اثر بیلجیئم جیسے ملک میں بھی واضح ہے جہاں 280 کے قریب چاکلیٹ فیکٹریاں ویلنٹائنز ڈے پر بھی سستی ڈیلز متعارف کرانے سے قاصر ہیں۔