امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی

نئی دہلی۔15فروری (اے پی پی):امریکا سےبھارت کے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے اورمزید دو جہازبھارت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق 119 بھارتی تارکین کو لانے والے دو جہازوں کی 15 اور 16 فروری کو امرتسر کے گرُو رام داس ایئرپورٹ پر آمد متوقع ہے۔ بھارتی حکام نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ یہ …

نئی دہلی۔15فروری (اے پی پی):امریکا سےبھارت کے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے اورمزید دو جہازبھارت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق 119 بھارتی تارکین کو لانے والے دو جہازوں کی 15 اور 16 فروری کو امرتسر کے گرُو رام داس ایئرپورٹ پر آمد متوقع ہے۔

بھارتی حکام نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ یہ دونوں جہاز شیڈول کے مطابق 15 اور 16 فروری کی رات 10 بجے لینڈ کریں گے۔ ان فلائٹس میں موجود غیرقانونی تارکین میں سے 67 پنجاب، 33 ہریانہ، آٹھ گجرات، تین اترپردیش سے ہیں۔ مہاراشٹر، گوا اور راجستھان سے دو دو جبکہ ہماچل پردیش اوربھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر سے ایک ایک غیرقانونی تارکین وطن ڈی پورٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔ان پروازوں میں سوار افراد میں وہ تارکین بھی شامل ہیں جو میکسیکو اور دیگر راستوں سے امریکا میں داخل ہوئے تھے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکا میں داخل ہوتے ہی اپنے پاسپورٹ پھاڑ دئیے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں