ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا ویمن نے دوسرےون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 21 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

176

میلبورن۔14جنوری (اے پی پی):ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 21رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ۔

انگلینڈ کی خواتین ٹیم 181 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔منگل کو جنکشن اوول، میلبورن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان آسٹریلوی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.3 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ایلیس پیری 60،فوبی لیچ فیلڈ اور کپتان الیسا ہیلی نے بالترتیب مساوی 29،29 رنز بنائے۔سوفی ایکلسٹن نے 4 جبکہ ایلس کیپسی نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم 181 رنز کامطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 159 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

ایمی جونز نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔نیٹ سکیور برنٹ 35 اور کپتان ہیتھرنائٹ 18 رنز بناسکی۔آسٹریلیا ویمن ٹیم کی الانا کنگ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، کم گراتھ نے 3 جبکہ میگن شٹ اور ایشلی گارڈنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا ویمن کی الانا کنگ کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا