کینبرا۔15جنوری (اے پی پی):ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈخواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 17 جنوری کو بیلریو اوول، ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا ویمن ٹیم کو انگلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم نے مہمان انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 17 جنوری کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کر رہی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر رہی ہیں۔