برسبین ۔15نومبر (اے پی پی):ویمنز بگ بیش لیگ ، برسبین ہیٹ ویمن نے ڈبلیو بی بی ایل کے 39ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنز ویمن کو 53 رنز سے ہرا دیا۔ یہ برسبین ہیٹ کی ساتویں فتح ہے۔ بدھ ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلے گئے ڈبلیو بی بی ایل کے 39ویں میچ میں برسبین ہیٹ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے ، جارجیا ریڈمائن عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70 جبکہ بیس ہیتھ 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں ۔
ہوبارٹ ہریکنز کی طرف سے شبنم اسماعیل اور ہیتھر گراہم نے دو ،دو وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 131 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور وہ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 131 رنز بناسکی۔ یوں میچ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکنز کو ڈبلیو بی بی ایل کے 39 ویں میچ میں 53 رنز سے ہرا دیا۔
برسبین ہیٹ کی کپتان جیس جوناسن نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار جبکہ کورٹنی سیپل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ برسبین ہیٹ کی جارجیا ریڈمائن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ برسبین ہیٹ کی ڈبلیوبی بی ایل میں ساتویں فتح ہے۔