ویمنز بگ بیش لیگ ، ہوبارٹ ہریکینزاور میلبورن رینیگڈزویمنز کے درمیان واحد میچ کل کھیلا جائے گا

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو بی بی ایل لیگ میں 4نومبر (بدھ کو )واحد میچ کھیلا جائے گا ، جس میں دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور …

ہوبارٹ۔3نومبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈبلیو بی بی ایل لیگ میں 4نومبر (بدھ کو )واحد میچ کھیلا جائے گا ، جس میں دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور میلبورن رینیگڈزکی ویمنز ٹیمیں بیلیریو اوول، ہوبارٹ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینزتاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ڈبلیو بی بی ایل میں فائنل سمیت 43 میچز کھیلے جانے ہیں ۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے بارہویں ایڈیشن کا فائنل میچ 5دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

مزید خبریں